ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمیٹی لوک پال پر فروری کے آخر تک نام کی سفارش کرے :سپریم کورٹ

کمیٹی لوک پال پر فروری کے آخر تک نام کی سفارش کرے :سپریم کورٹ

Fri, 18 Jan 2019 01:00:33    S.O. News Service

نئی دہلی،17جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے لوک پال پرتفتیشی کمیٹی کے لیے ملک کے پہلے لوک پال کی تقرری کی خاطر ناموں کے پینل کی سفارش کرنے کی ڈیڈ لائن فروری کے آخر تک مقررکی ہے۔تفتیشی کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ کے سابق جج (ریٹائرڈ) رنجن پرکاش دیسائی ہیں۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے مرکز کو ہدایت دی کہ تفتیشی کمیٹی کو ضروری سہولیات اور لیبر فورس مہیا کرایا جائے تاکہ وہ اپنا کام مکمل کر سکے۔بنچ میں جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس ایس کے کول بھی شامل تھے۔معاملے کی اگلی سماعت سات مارچ کو ہوگی۔مرکز کی جانب سے پیش ہوئے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے بنچ سے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی کمی اور لیبر فورس جیسے کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے تفتیشی کمیٹی مسئلے پر اس تبادلہ خیال نہیں کر سکی۔سپریم کورٹ نے چار جنوری کو مرکزی حکومت کو لوک پال کی تقرری کے لئے ابھی تک اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں حلف نامہ دینے کی ہدایت دی تھی۔عدالت نے اس بارے میں سست پیش رفت کے حوالے سے ناراضگی ظاہر کی تھی۔غیر سرکاری تنظیم کامن کاج کی جانب سے پیش ہوئے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ حکومت نے ویب سائٹ پر تفتیشی کمیٹی کے ارکان کے نام تک ظاہر نہیں کئے ہیں۔یہ تنظیم لوک پال کے معاملے پر قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔ تفتیشی کمیٹی ناموں کو سلیکشن کمیٹی کے پاس بھیجے گی جس میں وزیر اعظم، سب سے بڑے اپوزیشن پارٹی کے رہنما، لوک سبھا اسپیکر وغیرہشامل ہیں۔مرکزی حکومت نے 27 ستمبر 2018 کو جسٹس دیسائی کی صدارت میں آٹھ رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ کمیٹی لوک پال کی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی کے پاس ناموں کی سفارش بھیج سکے۔تفتیشی کمیٹی میں دیگر رکن ہیں ۔ بھارتی اسٹیٹ بینک کی سابق سربراہ اروندھتی بھٹاچاریہ، پرسار بھارتی کے صدر اے سوریہ پرکاش ، بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم کے سابق سربراہ اے ایس کرن کمار، الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج سکھا رام سنگھ یادو، گجرات پولیس کے سابق سربراہ شبیر حسین ایس کھانڈواوالا، راجستھان کیڈر کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر للت کے پنواراور سابق سالسٹر جنرل رنجیت کمار۔


Share: